دعوت اسلامی  کے شعبہ اسپیشل پرسنز کی جانب سے نیشنل اسپیشل پرسنز اسکول مظفر آباد میں سیکھنے سکھانے کے حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں اسپیشل بچوں کے درمیان ”وقت کی قدر اور معراج محمد مصطفی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے مقاصد“ کے موضوع پر صوبائی ذمہ دار نابینا افراد کامران عطاری نے بیان کیا جبکہ ڈویژن ذمہ دار سلیمان عطاری اور اعظم عطاری نے اشاروں کی زبان میں بیان کی ترجمانی کی ۔

٭بعدازاں ذمہ داران نے نیکی کی دعوت دینے کے سلسلے میں ا سکول پرنسپل و اساتذہ سے ملاقات کی ۔ صوبائی ذمہ دار کامران عطاری نے شعبے کا تعارف پیش کیا اور دعوت اسلامی کی اصلاح اُمت کے لئے کی جانے والی کوششِ اور ان کی اہمیت کے بارے میں حاضرین کو بتایا نیز نابینا افراد کے لئے قائم کردہ مدرسۃ المدینہ دعوت اسلامی کے بارے میں معلومات دیں اور اس کاوزٹ کرنے کی دعوت دی جس پر اسکول پرنسپل اور اساتذہ سمیت دیگر افراد نے ساتھ ملکر وزٹ کرنے کی نیت کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)